اسلام آباد (فاروق اقدس )معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے حقائق پر مبنی ڈاکیومنٹری ریلیز کردی ہے،جسے ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ریلیز ڈاکیومنٹری میں معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، ڈاکیومینٹری میں بھارتی شہریوں نے پہلگام واقعے پر سوالات اٹھائے، پاکستان کی طرف سے تحقیقات کی پیشکش، بھارتی طیاروں کا ملبہ اور بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد شامل کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ دستاویزی فلم میں معرکہ حق کے دوران تباہ ہوئے بھارتی طیاروں کا ملبہ دکھایا گیا، ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں، بھارتی شہری پہلگام واقعے کے ذمہ داران کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔دستاویزی فلم میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں پیش نہیں کر سکا، میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں۔ ڈاکیومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کے بھارتی طیاروں کے گرائے گئے طیاروں کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے۔
اسلام آ باد سی ڈی اے بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف تبدیل ، خدمات...
اسلام آباد ہرمز میں حملے اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قطر سے ایل این جی کی فراہمی متاثر،پاکستان نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی قیادت...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچیجیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
اسلام آباد اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...