راولپنڈی کے شہری خبردار ،راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 6بجے کھول دیئے جائینگے

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد (رانا غلام قادر) راولپنڈی کے شہری خبردار ہوجائیں کہ راول ڈیم کے سپل ویز آج بروز اتوار 20جولائی صبح چھ بجے کھول دیے جائیں گے۔ یہ پانی نالہ کورنگ میں چھوڑ اجا ئے گا اسلئے نالہ کورنگ کے اطراف کے لوگ احتیاطی اقدامات کرلیں۔ نالہ کورنگ سے یہ پانی درائے سواں میں گرے گا۔ڈیم انتظامیہ کے مطا بق ہفتہ کے روز راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748اعشاریہ چار فٹ پر پہنچ گئی ۔ ڈیم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ لیول 1752فٹ ہے لیکن حفاظتی انتظامات کے طور پرڈیم کی سطح کو چھ فٹ نیچے یعنی 1746فٹ پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس لئے راول ڈیم کے اسپل ویز آج 20 جولائی 2025 کو صبح 6بجے کھولے جائیں گے۔ یہ سپل ویز پانی کی سطح 1746فٹ تک کم ہونے تک کھلے رہیں گے۔