اسلام آباد( رانا غلا م قادر ) ممبران پارلیمنٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104فیملی سویٹس کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے سی ڈی اے نے تعمیراتی فر موں سے پانچ ا گست تک ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔ تعمیراتی فر موں سے پانچ ا گست تک ٹینڈر طلب، دو ارب 88کروڑ24لاکھ روپے لاگت، تین ماہ میں فنکشنل ہوں گے، دوسرے اور تیسرے پیکیج میں سرونت کوارٹرز سروسز بلاک اور مسجد کی تعمیر ہوگی، مجموعی لاگت سات ارب دس کروڑ،یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز کے فیزٹو کے تحت ،یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز کے فیزٹو کے تحت 104فیملی سویٹس‘ 400 سرونٹ کوارٹرز‘ سروسزبلاک اور مسجد کی تعمیر کا ٹھیکہ 2011میں دیاگیا۔ تعمیراتی فرم نے پراجیکٹ کو شیڈول کے مطابق مکمل نہیں کیااور پچاس فیصد کام کے بعد 2016میں کام بند کردیا۔ نو سال سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار چلا آ ہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایا زصادق کی کو ششوں سے اس منصوبہ پر دو بارہ کام شروع ہوا۔ کنسلٹنٹ مقرر کیاگیا۔ نیا پی سی ون منظور کیا گیا جس کے مطابق اس پراجیکٹ پر سات ارب دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ پراجیکٹ ورکس ڈ ائریکٹوریٹ مکمل کرے گا۔
اسلام آ باد سی ڈی اے بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف تبدیل ، خدمات...
اسلام آباد ہرمز میں حملے اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قطر سے ایل این جی کی فراہمی متاثر،پاکستان نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی قیادت...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچیجیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
اسلام آباد اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...