اسلام آباد ( فاروق اقدس ) وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی،لندن میں مختصر قیام ، اتوار کو نیویارک روانہ ہو نگے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ،امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کا امکان ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار ہفتہ کو اہم دورہ پر امریکہ روانہ ہوگے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ لندن میں مختصر قیام کے بعد اتوار کو نیویارک روانہ ہو جائینگے۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کا بھی امکان ہےجب کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کرینگے،دریں اثنا ء دفتر خارجہ کی جانب سے بیان کے مطابق اسحٰق ڈار اپنے دورے میں نیویارک میں پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے حوالے سے دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے مباحثے کی صدارت کریں گے۔
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...