اسلام آباد(رپورٹ/ تنویر ہاشمی ) امریکا نے پاکستان میں یو ایس ایڈ کو جزوی طور پر بحال کر دیا اور یو ایس ایڈ کے دو پروگراموں کے فنڈ فراہم کردیئے گئے‘ مزید پروگراموں کی بحالی کا بھی امکان ہے‘امریکا نے پاکستان میں یو ایس ایڈ پروگرام کو فروری میں معطل کر دیا تھا۔پاکستان میں امریکاکے سفارتخانے کے ترجمان نے یو ایس ایڈ کی بحالی سےمتعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں تصدیق کی کہ امریکا بیرونی امداد کے پروگراموں کودوبارہ ترتیب دے رہا ہے‘ ہم زندگی بچانے کے ضروری پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور سٹریٹجک سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو ہمارے شراکت داروں اور ہمارے اپنے ملک کو مضبوط کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو یو ایس ایڈ پروگرام کے دو پروگراموں پاکستانی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ پروگرام فیز ٹو کے لیے میرٹ سکالرشپ اورفاٹا انفراسٹرکچر پروگرام کے جون تک کے فنڈز فراہم کر دیئے گئےہیں‘یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان میں حکومت سے حکومت ( جی ٹی جی) اور پاکستان میں کام کرنیوالی این جی اوز کو براہ رست فنڈز فراہم کی جارہی تھی ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان جاری بات چیت میں USAID کے اقدامات کی وسیع تر بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی‘ان مصروفیات کا مقصد غیر سرکاری تنظیموں کو براہ راست تقسیم کیے جانے والے فنڈز کی شفافیت اور نگرانی سے متعلق ساختی خدشات کو دور کرنا ہے، پاکستانی حکام کے مطابق یہ نقطہ نظر نگرانی کو بہتر بنائے گا ۔
کراچی پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر سرپلس میں چلا گیا ،اسٹیٹبینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...
اسلام آباد پاکستان میں تعینات بھارت کی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر گیتیکا سریواستو اپنی مدتِ ملازمت...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...
اسلام آباد روسی میڈیا نے امریکہ ایران امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی ایران معاہدے کی مخالفت پر صدرٹرمپ اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی پر غور کرنے لگے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور...
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ صنعت و حرفت کے لیے ترقیاتی مد میں4.2 بلین اور غیر ترقیاتی مد...
کراچیپاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...