کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز کا قلات پارود میںٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فورسز نے ٹھکانے کو مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود انڈین جھنڈے قبضے میں لے لیے مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور ٗ سرکاری املاک پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کئی وارتوں میں ملوث تھے مزید آپریشن جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنائے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے قلات میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے دہشت گرد قلات کے علاقے پارود اپنے ٹھکانے میں موجود ہے جس پر سیکورٹی فورسز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی تاہم سیکورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلے ایک گھٹنے تک جاری رہا سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مارے گئے فورسز نے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود ٗ انڈین جھنڈے قبضے میں لے قبضے میں لے کر ٹھکانے کو مسمار کر دیا ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور ٗ سرکاری املاک پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کئی وارتوں میں ملوث تھے مزید آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 19 اور 20 جولائی کو قلات میں آپریشن کیا گیا، انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ درایں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے پارود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر اظہارِ اطمینا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیور بنی رہے گی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی ۔ انہوں کہا کہ فتنہ الہندوستان کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملادئیے گئے۔ انہوں نے پارود میں کارروائی کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنائے۔فتنہ الہندوستان نے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردانہ حملے کیے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
کراچی پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر سرپلس میں چلا گیا ،اسٹیٹبینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...
اسلام آباد پاکستان میں تعینات بھارت کی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر گیتیکا سریواستو اپنی مدتِ ملازمت...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...
اسلام آباد روسی میڈیا نے امریکہ ایران امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی ایران معاہدے کی مخالفت پر صدرٹرمپ اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی پر غور کرنے لگے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور...
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ صنعت و حرفت کے لیے ترقیاتی مد میں4.2 بلین اور غیر ترقیاتی مد...
کراچیپاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...