SOE,s کے دیوالیہ ہونے کے خدشات، وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

21 جولائی ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ریاست کے ملکیتی کئی وفاقی سرکاری اداروں کاریڈ زون میں ہونےکاانکشاف سامنےآیا ہےجس کے نتیجے میں اداروں کے دیوالیہ ہونے کے شدید خطرات پیدا ہوگئے۔وزارت خزانہ نےخطرے کی گھنٹی بجادی۔ایک جائزہ رپورٹ میں زوردیاگیا ہے کہ ریاست کے ملکیتی اداروں ( SOEs) میں داخلی کنٹرول ٗ گورننس سٹر کچرز اور وسیع رسک مینجمنٹ کو مستحکم بنا نے کی فوری ضرورت ہے۔سرکاری اداروں میں موثرنگرانی کی عدم موجودگی نےمالی غلط بیانی،لاگت میں اضافے اورمشتبہ فراڈجیسے معاملات نےجنم دیا ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ تشویشناک فائنڈنگ میں سے ایک یہ ہےکہ سرکاری اداروں کا الٹمین زیڈ اسکوراوسط صفراعشاریہ دونوفیصد ہےجومالی بحران اوردیوالیہ پن کےشدید خطرے کا واضح اشارہ ہے۔