کراچی (رپورٹ /ریاض اینڈی) پرل کانٹی نینٹل (PC) ہوٹلز کے ملک گیر نیٹ ورک کی مالک کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ (PSL) کے انتظامی کنٹرول کی تبدیلی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں کیونکہ دو بڑی سرمایہ کار کمپنیوں نے ایک ہی دن، 14 جولائی 2025 کو، مجموعی طور پر کمپنی کے 56 فیصد سے زائد حصص خرید لیے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق، معروف سرمایہ کار داؤد جان محمد نے 9,107,800 شیئرز 700 روپے فی شیئر کے حساب سے خریدے، جن کی مالیت 6.7 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ اسی دن، اے کے ڈی ہولڈنگ نے بھی 9,089,651 شیئرز 700 روپے فی شیئر کے ریٹ پر خریدے، جن کی مجموعی مالیت 6.3 ارب روپے ہے۔ اس طرح دونوں خریداریوں کی کل مالیت 12 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ خریدے گئے شیئرز کی تعداد 18,197,550 ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دو الگ الگ سودے اگرچہ بظاہر انفرادی دکھائی دیتے ہیں، مگر ان کی نوعیت اور وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک منظم اور مربوط حکمت عملی کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
کراچی پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر سرپلس میں چلا گیا ،اسٹیٹبینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...
اسلام آباد پاکستان میں تعینات بھارت کی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر گیتیکا سریواستو اپنی مدتِ ملازمت...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...
اسلام آباد روسی میڈیا نے امریکہ ایران امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی ایران معاہدے کی مخالفت پر صدرٹرمپ اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی پر غور کرنے لگے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور...
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ صنعت و حرفت کے لیے ترقیاتی مد میں4.2 بلین اور غیر ترقیاتی مد...
کراچیپاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...