وفاق کاخیبرپختونخوا اسمبلی کے باہرفیڈرل کانسٹیبلری تعینات کرنے کا فیصلہ

21 جولائی ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سینیٹ انتخابات کے تناظر میں وفاقی حکو مت نےخیبرپختونخوا اسمبلی کے باہرفیڈرل کانسٹیبلری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے ایف سی کی تعیناتی کےاحکامات جاری کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطا بق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فل پروف سکیورٹی کے لیےوزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کوئیک ریسپانس فورس کےطور پرسکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، فیڈرل کانسٹیبلری ریگولرپولیس کے علاوہ خیبرپختونخوااسمبلی کےباہر تعینات ہوگی، سینیٹ انتخابات آج21جولائی کوصبح11بجےخیبرپختونوا اسمبلی کےجرگہ ہال میں شیڈول ہیں۔