محسن نقوی کابل پہنچ گئے،افغان قائدین سے ملاقاتیں

21 جولائی ، 2025

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں انکی افغان ہم منصب سراج الدین حقانی اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات ہوئی، محسن نقوی کا کہنا ہے کہافغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں، دہشت گردتنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث، ملکر روکنا ہو گا، افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات میں انسداد دہشت گردی، دراندازی ،کالعدم تحریک طالبان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزراء نےپاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے وطن واپسی کے عمل پر گفتگو کی جبکہ پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔