امریکی صدر کے اکتوبر میں دورہ چین کا امکان

21 جولائی ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس میں شرکت سے پہلے چین کا دورہ یا جنوبی کوریا میں چینی صدر سے ملاقات کر سکتے ہیں۔خبر رساں ادارےکے مطابق ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اتوار کو متعدد ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر30اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس میں شرکت سے پہلے چین کا دورہ کر سکتے ہیں۔