انڈیاکوسفارتی محاذپرایک اورشکست مودی کا دورہ برطانیہ ملتوی ہونیکا امکان

21 جولائی ، 2025

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا ‘نریندرمودی کا دورہ برطانیہ ملتوی ہونے کا امکان پیداہوگیا۔ بھارتی دفتر خارجہ کے حکام نے کہا کہ مودی کے24جولائی کو مالے کے دورے سے پہلے انہوں نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر دستخط کرنے کے لیے برطانیہ جانا تھا تاہم ابھی تک معاہدے کی تیاری میں کچھ تکنیکی پیچیدگیاں باقی ہیں جن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔