سینیٹ الیکشن ، عدم اعتماد کیلئےریہرسل ہے ، گورنر کنڈی

21 جولائی ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ  سیینٹ   الیکشن ،   عدم اعتماد کے لیے  ریہرسل ہے الیکشن میں ہم 6سیٹیں جیت سکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں آج حلف برداری ہوئی ہے اور اسمبلی میں ہوتی تو زیادہ اچھا ہوتا ۔ لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن بیٹھیں پانچ چھ کا فارمولا ہے پانچ اپوزیشن چھ حکومت۔ علی امین نے کہا کہ تھوڑا صبر کریں مشاورت ہے پھر انہوں نے کہا ہم اپنے امیدوار ودھ ڈرا کر رہے ہیں بیرسٹر گوہر ، انفارمیشن سیکرٹری نے ودھ ڈرا کر رہے ہیں اور بلا مقابلہ کر رہے ہیں بعد میں ان کے امیدوار ان کی بات ماننے سے انکاری ہوگئے تھے تو جب وہ لوگ ابھی ان کی بات نہیں مان رہے سینیٹر بن جائیں گے تو پھر کیا ہوگا ابھی ودھ ڈرال کا وقت گزر گیا ہے ۔ ابھی لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن کی میٹنگ ہے اس کے بعد ہمیں بتائیں گے اگر بات چیت ہوجاتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ اپوزیشن کوشش کرے گی کہ چھ سات سینیٹر ز بنائیں کیوں کہ اس وقت تیس سے پینتیس ایم پی ایز آزاد موجود ہیں۔