اسکول اور موبائل لائبریری آن وہیل شروع کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

21 جولائی ، 2025

 لاہور(خصوصی نمائندہ)ʼʼپڑھوگے تو بڑھو گےʼʼ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فروغ تعلیم کیلئے شاندار اورمنفرد منصوبہ شروع کیا ہے- پنجاب میں ”سکول آن وہیل“،”موبائل لائبریری آن وہیل“،”موبائل لائبریری“شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے-سکول آن وہیل دوردراز اوردشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے-سکول آن وہیل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا،رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے-سکول آن وہیل میں موجود ٹیچرکسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے-سکول آن وہیل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی-سکول آن وہیل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا-سکول آن وہیل میں چھوٹے بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائزبھی رکھے جائیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سکول آن وہیل کی اصولی منظوری دے دی-سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن وہیل پراجیکٹ بھی شر وع کرے گا-لائبریری آن وہیل مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی-لائبریری آن وہیل کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی-لائبریری آن وہیل کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائیں گی-لائبریری آن وہیل کو کسی بھی میدان،گراؤنڈ یا کھلی جگہ پر سٹیشن کیا جاسکے گا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ʼʼپڑھو گے تو بڑھوگےʼʼ کے ویژن کے مطابق موبائل لائبریری پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا-جدید ترین بس کے اندرقائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے چیئراورٹیبل بھی میسر ہوں گی-موبائل لائبریری میں اردو، انگلش، سائنس کی بکس کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے-صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول آن وہیل،لائبریری آن وہیل اوردیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلی مریم نواز نے مالاکنڈ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر تشکر کا اظہار کیاہے-وزیراعلی نے دہشت گردوں کی ہلاکت اور گرفتاری پرسکیورٹی فورسز کو مبارکباددی ہے-وزیراعلی نے معروف براڈ کاسٹر یاسمین طاہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-