کراچی (رپورٹ /ریاض اینڈی) پرل کانٹی نینٹل (PC) ہوٹلز کے ملک گیر نیٹ ورک کی مالک کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ (PSL) کے انتظامی کنٹرول کی تبدیلی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں کیونکہ دو بڑی سرمایہ کار کمپنیوں نے ایک ہی دن، 14 جولائی 2025 کو، مجموعی طور پر کمپنی کے 56 فیصد سے زائد حصص خرید لیے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق، معروف سرمایہ کار داؤد جان محمد نے 9,107,800 شیئرز 700 روپے فی شیئر کے حساب سے خریدے، جن کی مالیت 6.7 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ اسی دن، اے کے ڈی ہولڈنگ نے بھی 9,089,651 شیئرز 700 روپے فی شیئر کے ریٹ پر خریدے، جن کی مجموعی مالیت 6.3 ارب روپے ہے۔ اس طرح دونوں خریداریوں کی کل مالیت 12 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ خریدے گئے شیئرز کی تعداد 18,197,550 ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دو الگ الگ سودے اگرچہ بظاہر انفرادی دکھائی دیتے ہیں، مگر ان کی نوعیت اور وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک منظم اور مربوط حکمت عملی کا حصہ ہو سکتے ہیں، جس کا مقصد PSL کا بورڈ کنٹرول حاصل کرنا ہو۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو فریق مجموعی طور پر 55.95 فیصد حصص حاصل کر لیں تو وہ کمپنی کا انتظام سنبھال سکتے ہیں۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...