اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے 1275 ارب روپے کے قرض کی تقسیم، حکومت تذبذب کا شکار؛ آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں سی پیک بجلی گھروں کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے معاملے میں ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار ختم کرنے کے لیے 18 کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے 1275 ارب روپے کے قرض کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں کے وقت سی پیک کے تحت لگائے گئے چینی آئی پی پیز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنہوں نے اپنے پاور پرچیز ایگریمنٹس (پی پی ایز) پر نظر ثانی کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔ پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو متعلقہ حکام کے لیے کھڑا ہو گیا ہے کہ جب ان آئی پی پیز کے واجبات ادا کیے جائیں گے جنہوں نے اپنے پاور پرچیز ایگریمنٹس میں ترمیم کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، تو سی پیک کے تحت قائم بجلی گھروں کے ساتھ کیسے نمٹا جائے گا۔ سی پیک کے بجلی گھروں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ملک کی قیادت یہ محسوس کرتی ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں چین نے پاکستان کی بہت مدد کی ہے۔ سی پیک کے تحت نصب چینی بجلی گھروں کے واجبات 48 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جو حکومت پاکستان کو ادا کرنے ہیں۔ اس صورتحال نے حکومت کو آئی پی پیز کے درمیان رقم کی ادائیگیوں اور اس کے طریقہ کار پر مزید غور کرنے پر مجبور کیا ہے، اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے میں کچھ مزید دن لگ سکتے ہیں۔ تاہم، تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور اس سلسلے میں کوئی زیر التواء مسئلہ باقی نہیں ہے۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...