پشاور(ارشد عزیز ملک ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط لکھ کر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر آئینی دائرہ کار سے تجاوز کا الزام لگایا ہے۔20 جولائی 2025 کو تحریر کردہ خط میں اسپیکر نے مؤقف اپنایا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کو حلف دلوانے کے حوالے سے آئینی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے گورنر کو ہدایت دی، جو ان کے بقول مکمل طور پر غیر آئینی عمل ہے، اس سے صوبائی اسمبلی کی خودمختاری کو نقصان پہنچا۔خط میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکلز 130 اور 255 کے مطابق اسمبلی اراکین کو حلف دلوانا اسپیکر کا خصوصی اختیار ہے اور اس ضمن میں عدلیہ کا کوئی کردار نہیں۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ آرٹیکل 255(2) صرف اس صورت میں لاگو ہو سکتا ہے جب اسپیکر واقعی غیر حاضر یا دستیاب نہ ہو۔بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ کورم کی کمی تھی جو ایک قانونی اور آئینی عمل ہے۔ انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے اقدام کو ’’انتظامی احکامات کی آڑ میں عدالتی اختیارات کے صریح تجاوز‘‘ سے تعبیر کیا، جس سے ان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی خودمختاری کو نقصان پہنچا اور آئینی اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کو خطرہ لاحق ہوا۔خط میں مزید کہا گیا کہ اراکین اسمبلی کے حلف سے متعلق کوئی درخواست اس وقت پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت نہیں تھی، بلکہ اس معاملے سے متعلق پٹیشن پہلے ہی 17 جولائی کو خارج کی جا چکی تھی۔
اسلام آبادقومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
اسلام آبادوفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بیرک کے چیئرمین جان ایل تھارنٹن نے ریکوڈک منصوبے پر کام کو...
اسلام آباد سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد پیر کی شام 5بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ، آج کے...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا...
لاہور معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تاریخی موقع پر شہریوں کا...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...