سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے انتخاب آج پنجاب اسمبلی میں ہوگا

21 جولائی ، 2025

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال سے خالی ہونیوالی پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے انتخاب آج پنجاب اسمبلی میں ہوگا اس نشست کے لیے چار اُمیدواروں میں مقابلہ ہے۔ ایوان کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ بطور ریٹرننگ افسر فرائض انجام دیں گے، ان کی معاونت الیکشن کمیشن کے سنیئر افسران اور اسمبلی کا تجربہ کار عملہ کریگا۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ سینیٹ کیلئے مجموعی طور پر 4 امیدوار ہیں، مسلم لیگ نون نے پروفیسر ساجد میر کے نائب عبدالکریم (حافظ عبدالکریم )کو جبکہ اپوزیشن نے ’’عبدالستار ‘‘ کو میدان میں اُتارا ہے۔ اعجاز حسین منہاس اور خدیجہ صدیقی بھی بطور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اراکین خصوصی جاری کردہ کارڈ دکھاکر ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے371 لاہور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال سے خالی ہونیوالی پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے انتخاب آج پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ایوان کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ بطور ریٹرننگ افسر فرائض انجام دیں گے، ان کی معاونت الیکشن کمیشن کے سنیئر افسران اور اسمبلی کا تجربہ کار عملہ کریگا۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ سینیٹ کیلئے مجموعی طور پر 4 امیدوار ہیں، مسلم لیگ نون نے پروفیسر ساجد میر کے نائب عبدالکریم (حافظ عبدالکریم )کو جبکہ اپوزیشن نے ’’عبدالستار ‘‘ کو میدان میں اُتارا ہے۔ اعجاز حسین منہاس اور خدیجہ صدیقی بھی بطور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اراکین خصوصی جاری کردہ کارڈ دکھاکر ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سینیٹ ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں، امیدواروں، الیکشن ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔