سینٹ انتخابات،وفاقی حکو مت کاخیبرپختونخوا اسمبلی کے باہرفیڈرل کانسٹیبلری تعینات کرنے کا فیصلہ

21 جولائی ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سینیٹ انتخابات کے تناظر میں وفاقی حکو مت نےخیبرپختونخوا اسمبلی کے باہرفیڈرل کانسٹیبلری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے ایف سی کی تعیناتی کےاحکامات جاری کردئیے ہیں۔ سینیٹ انتخابات آج 21جولائی کوصبح11بجے خیبرپختونوا اسمبلی کےجرگہ ہال میں شیڈول ہیں۔