پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں ، 721اتائیوں کی دکانیں بند

21 جولائی ، 2025

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں انسدادِ اتائیت مہم کے دوران گزشتہ پانچ ہفتوں میں 721 غیر قانونی مراکزکو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 2,815مراکزپر چھاپے مارے۔ اعداد و شمار کے مطابق 456 جعلی معالجین نے اتائیت ترک کر دی ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن مزید 1,386 علاجگاہوں کی نگرانی جاری رکھے گا۔ سیل کیے گئے زیادہ تر کاروبارفیملی کلینکس کے طور پر استعمال ہو رہے تھے جبکہ باقی میں میڈیکل اسٹورز (جہاں اتائیت ہو رہی تھی)، غیر قانونی دندان ساز، حکیم اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر شامل تھے۔