ماموں کانجن،تاندلیانوالہ(نامہ نگاران) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے اور انکی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ جاری مون سون سیزن میں جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے وہیں سیلاب سے کسانوں کی کھڑی ہزاروں ایکٹر فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کے لیے الگ سے مالی امداد کا اعلان کرے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 97 میں کسانوں ،سماجی شخصیات اور عمادین سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ حلقہ کے کسانوں اور دیگر طبقہ کے لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اور انکے ساتھی حلقے کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں سابق وفاقی وزیر مختلف افراد کے گھر بھی پہنچےجہاں انکے عزیز و اقارب کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی جہاں مامو کانجن تحصیل بناؤ تحریک کے صدر چوہدری عثمان کاہلوں،چوہدری شاہد واہلہ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
شیخوپورہمانا والا فاروق آباد روڈ پر گاؤں باہڑ کے نزدیک تیز رفتار کار آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا...
شیخوپورہ لاہور روڈ کی آبادی مومن پورہ میں شادی شدہ خاتون ام کلثوم کو اس کے خاوند مقصود احمد نے مبینہ طور پر...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل نے ا علیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی،ترمیم کے...
لاہور فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ...
لاہور بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا۔ کھیل کے...
لاہور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا۔...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کیڈر کی افسر مس شیریں حنا اصغر نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرری کے سلسلے میں...