پی ایس کیو سی اے، گریڈ 19کے دو افسران کی سنیارٹی کا معاملہ طے

21 جولائی ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیو سی اے) کے دو گریڈ انیس کے افسران میں سنیارٹی کا معاملہ طے کر تے ہوئے خالد احمد ببلانی کو سینئر قرار دے دیا ہے،پی ایس کیو سی اے کے گریڈ انیس کے افسر علی بخش سومرو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 25 جون 2025 کو ایک درخواست کے ذریعے سنیارٹی کا کلیم واپس لے لیا جس پر وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے گریڈ انیس کے افسر خالد ببلانی کو علی بخش سومرو سے سینئر قرار دے دیا۔ خالد احمد ببلانی کو ہائی کورٹ کی ہدایات، پی ایس کیو سی اے کے ایکٹ 1996کی متعلقہ دفعات کے تحت سینئر قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری (آرگنائزیشن )طاہر احسان کے دستخطوں سے باضابطہ طور پر آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔