کراچی( نصر اقبال، نمائندہ جنگ) بھارت میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین اور عالمی ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں خطرات سے آگاہ کردیا ہے، اب گیند ان کے کورٹ میں ہیں ، وہ پاکستان کی شرکت اور اس کے میچز کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ دونوں ایونٹ کے حوالے سے ہمارا انڈین ہاکی فیڈریشن سے کوئی رابطہ نہیں، ہم ایشیائی اور عالمی تنظیم سے رابطے میں ہیں، ہم نے ان سے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو جانے سے قبل ہی دھمکیاں مل رہی ہیں، سوشل میڈیا پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کے خلاف بھرا ہوا ہے، ان پر وا ضح کردیا ہے کہ بھارت میں ہمارے کھلاڑیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ان کی سیکیورٹی کے کیا انتظامات ہوں گے، خوف کے ماحول میں پاکستانی ٹیم کی کار کردگی متاثر ہوگی، پی ایچ ایف کو اس بات کا احساس ہے کہ ایشیا کپ میں فوری طور پر حصہ لینے کے لئے بھارت جانا کھلاڑیوں کے لئے خطرے سے خالی نہیں، جونیئر ورلڈ کپ دسمبر میں ہیں ہوسکتا ہے اس وقت تک دونوں ملکوں کے حالات بہتر ہوجائیں، مگر ایشیا کپ کے لئے صورت حال موزوں نہیں، ایشین ہاکی حکام کی جانب سے جواب کے بعد ہم انہیں ایشیا کپ کا وینیو تبدیل کرنے اور دوسری صورت میں پاکستان کے میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کی تجویز دیں گے،پاکستان دنیا کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار ہیں، مگر جب کھلاڑیوں کو جانی طور پر خطرات کا سامنا ہو تو ہم ان کی زندگی خطرے میں نہیں دال سکتے، ایونٹ میں شرکت کے لئے پی ایچ ایف نے تمام دستاویزی کاروائی مکمل کر کے ایشین ہاکی فیڈریشن اور انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھیج دی ہے، جبکہ حکومت پاکستان سے بھی ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے اجازت کی درخواست بھیج دی ہے، ایونٹ میں شرکت کے لئے حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس پر مکمل عمل کریں گے،فی الحال حکومت نے ہمیں کسی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ27 اگست سے راجگیر (بہار-بھارت) میں شروع ہو گا جو سات ستمبر تک جاری رہے گا۔
شیخوپورہمانا والا فاروق آباد روڈ پر گاؤں باہڑ کے نزدیک تیز رفتار کار آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا...
شیخوپورہ لاہور روڈ کی آبادی مومن پورہ میں شادی شدہ خاتون ام کلثوم کو اس کے خاوند مقصود احمد نے مبینہ طور پر...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل نے ا علیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی،ترمیم کے...
لاہور فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ...
لاہور بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا۔ کھیل کے...
لاہور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا۔...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کیڈر کی افسر مس شیریں حنا اصغر نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرری کے سلسلے میں...