طیاروں کی عدم دستیابی ،تکنیکی مسائل کے باعث 6پروازیں منسوخ

21 جولائی ، 2025

لاہور( نیوز رپورٹر)طیاروں کی عدم دستیابی اور تکنیکی مسائل کے باعث لاہور آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔