لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں سے 20جولائی تک جاں بحق افراد کی تعداد 135 ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون فیکٹ شیٹ جاری کر دی، مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق اعداد وشمار بھی رپورٹ میں شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث 135 شہری جاں بحق اور 479 زخمی ہوئے، جبکہ بارشوں کے باعث 156 گھر متاثر ہوئے، زیادہ اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں، آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے اور دریاؤں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے شہری جاں بحق ہوئے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا چوتھا سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
پیرس فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں منعقد ہونے والی بڑی بین الاقوامی دفاعی اور سکیورٹی نمائش میں...
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی وفاقی و صوبائی وزرا اور...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نےقوانین کے برعکس چیئرمین پیمراء کی تعیناتی کیخلاف درخواست پروفاقی...
کراچی کراچی میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے 16 تا 18 جون...
اسلام آ باد کےالیکٹرک پرروا ں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکو مت کےواجبات میں145ارب روپےکا اضا فہ...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر سے 457 پروازیں آپریٹ 44 منسوخ ہوئیں جبکہ 44 پروازوں میں 1 سے 19 گھنٹے تک تاخیر...
لاہور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ...
لاہور فیفا ورلڈ کپ 2026میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو، دو...