واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو پر جزوی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وائٹ ہاوس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے تحت ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ۔ادھرامریکی صد رنے بھی ان میڈیا رپورٹس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنی جوہری تنصیبات فعال کرنے میں کئی برس لگیں گے ۔پنٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جعلی نیوز میڈیا کی ساکھ وہی ہے جو ایران کی موجودہ جوہری تنصیبات کی حالت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر واضح تھے اور امریکی عوام بھی سمجھتے ہیں کہ فردا، اصفہان اور نطنز میں ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں اور اس میں کوئی شک نہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی امریکی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے تحت ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان میڈیا رپورٹس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تینوں جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ بنایا گیا ہے، اور انہیں دوبارہ فعال کرنے میں کئی برس لگیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران چاہے گا تو اسے 3 مختلف جگہوں پر نئے سرے سے آغاز کرنا ہو گا۔
شیخوپورہمانا والا فاروق آباد روڈ پر گاؤں باہڑ کے نزدیک تیز رفتار کار آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا...
شیخوپورہ لاہور روڈ کی آبادی مومن پورہ میں شادی شدہ خاتون ام کلثوم کو اس کے خاوند مقصود احمد نے مبینہ طور پر...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل نے ا علیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی،ترمیم کے...
لاہور فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ...
لاہور بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا۔ کھیل کے...
لاہور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا۔...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کیڈر کی افسر مس شیریں حنا اصغر نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرری کے سلسلے میں...