ننکانہ صاحب،فیروزوالہ، 2 واقعات ، کنویں میں دم گھٹنے سے4افراد جاں بحق

21 جولائی ، 2025

ننکانہ صاحب،فیروزوالہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) موڑ کھنڈا روڈ کوٹ حنیف شاہ گاؤں میں 16 سالہ غلام اللہ اور 30 سالہ جگا کنویں کے اندر کام کر رہے تھے کہ وہاں پر حبس اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے وہ دونوں افراد بے ہوش ہو گئے۔ کوٹ پنڈی داس میں ٹیوب ویل کےکنویں میں دم گھٹنے سے 2 بافراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ فیروزوالہ کے نواحی گاؤں کوٹ پنڈی داس کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا جہاں دو افراد کنویں میں ٹیوب ویل چلانے گئے اور دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے،وہاں موجود دیگر افراد نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کی جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آکسیجن سلنڈر اور ماسک کے ذریعے کنویں میں اتر کر دونوں بے ہوش افراد کو باہر نکا ل کر CPR کیا لیکن دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے جاں بحق افراد میں 65 سالہ شبیرمجید اور 50 سالہ رمضان بشیر کے ناموں سے ہوئی۔