ہنجروال، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی قتل کردی

21 جولائی ، 2025

لاہور (کرائم رپورٹر سے) گلشن پارک منصورہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی 43 سالہ بیوی صائمہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق ملزم زاہد اور مقتولہ کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم زاہد نے طیش میں آ کر پستول سے بیوی پر دو گولیاں چلائیں، جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔