ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے،انٹرنیشنل ختم نبوت

21 جولائی ، 2025

لاہور(خبرنگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے اورقانون توہین رسالت ﷺ کو ختم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا اسرار الرحمن اور علامہ اسید الرحمن سعید سمیت دیگر علماء کرام کو ”سند اجازت حدیث“ دینے کے موقعہ پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے توہین مذہب کے معاملہ پر کمیشن بنانے کا آرڈرقانون توہین رسالت ﷺ کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش امت مسلمہ اور عاشقان رسول ﷺکے مذہبی جزبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔