حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ اور اہلحدیث کا امتیازی وصف ہے،مقررین

21 جولائی ، 2025

لاہور(خبرنگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان "تعظیمِ حرمین شریفین و فضائلِ صحابہ و اہل بیتؓ کانفرنس" کا اعلامیہ ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہی ظہیر ، چئیرمین علامہ طارق محمود یزدانی، کے پی کے صدر مولانا فضل الرحمن مدنی کی مشاورت سے جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ "ناموس رسالت ﷺ، توہین صحابہؓ و اہل بیتؓ" ایکٹ میں ترمیم کی صورت میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ اور اہلحدیث کا امتیازی وصف ہے۔حرمین شریفین کے خلاف ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔افواج پاکستان سیکیورٹی اداروں کی ملکی دفاع میں قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ تمام صحابہ کرامؓ جنتی ہیں۔خلفائے راشدین و تمام صحابہؓ کے تحفظ کے لئے ہمارا تن من دھن قربان ہے۔ کانفرنس سے مولانا ارشدبیگم کوٹی، مناظر اسلام مولانا یحیی عارفی، مفتی خاور رشید بٹ، مولانا عثمان شاکر، صاحبزادہ مواحد الہی ظہیر، انجینئیر حافظ عبید الرحمن مدنی، حافظ عبید الرحمن ایڈووکیٹ، حکیم عبد الطیف مدنی، حافظ سہیل انجم، عبد الرحمن سلفی، حافظ اصیرم تبسم کے علاوہ درجنوں علماء و خطباء نے بھی پرجوش خطابات کئے۔