لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے مالی معاملات، انتظامی امور اور خالی آسامیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی کو مالی بحران سے نکالنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کی لیڈرشپ میں یو ای ٹی کا مالی بحران سے باہر آنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر شاہد منیر کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ملاقات میں یو ای ٹی میں موجود اہم انتظامی خالی آسامیوں، بالخصوص ٹریژرر اور خزانہ دار کی تقرری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ یو ای ٹی میں تمام خالی انتظامی سیٹوں کو جلد از جلد پر کیا جائے گا تاکہ یونیورسٹی کے امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی معاملات میں تسلسل اور شفافیت کے لیے خالی آسامیوں پر جلد بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
لاہور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔...
لاہورفیکٹری ایریا پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچے...
چوہنگ لاہور کے علاقے سندر میں 2 بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقع پیش آیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ 7 مئی کو...
مانگا منڈی رائیونڈ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے...
لاہورجے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے معرکہ حق بنیان مرصوص کے تاریخی دن کی مناسبت...
لاہورفیکٹری ایریا میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک...
لاہورچھانگا مانگا کے علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی...
لاہورگلبرگ پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار کر لیا ترجمان نے کہا گلبرگ پولیس نے جدید...