ہیلمٹ نہ پہننے والے 2 پولیس اہلکار شناختی کارڈ طلب کرنے پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار

21 جولائی ، 2025

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر ہیلمٹ نہ پہننے والے دو پولیس اہلکاروں کو روکا گیا۔ انسپکٹر نے شناختی کارڈ طلب کیا تو دونوں اہلکار موٹرسائیکل وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے دونوں اہلکار شادمان تھانے میں تعینات ہیں۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق ایک اہلکار کا نام شعیب ہے، اور جب ان سے شناختی کارڈ مانگا گیا تو وہ ٹال مٹول کرنے لگے۔