لندن (پی اے) لندن میں ٹریولرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ شفٹس کے تنازع پر جاری ہڑتالوں کے دوسرے رائونڈ میں انہیں اس ویک اینڈ پر شدید تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ (آر ایم ٹی) یونین کے ڈرائیورز جمعہ اور ہفتے کی شام سینٹرل اور وکٹوریہ لائنز پر آٹھ گھنٹوں کیلئے واک آئوٹ کریں گے۔ آر ایم ٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) نے پہلے کا معاہدہ پھاڑ دیا ہے جبکہ ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز سال میں صرف چار راتیں کام کریں گے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ دیگر یونینز نے نئے روسٹرز سےاتفاق کیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو 24 گھنٹے کے واک آئوٹ سے دن بھر چھ لائنز پر شدید تعطل پیدا ہو گیا تھا۔ کورونا وائرس پینڈامک کے پھیلائو کے بعد گزشتہ اتوار کو وکٹوریہ اور سینٹرل لائنز پر پہلی ویک اینڈ اوور نائٹ سروس شروع ہوئی تھی لیکن اسے بھی صنعتی اقدام کی وجہ سے تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرسمس رن اپ پر مزید ہڑتالوں کی پلاننگ کی گئی ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...