لندن (پی اے) ریکروٹرز کا کہنا ہے کہ کرسمس رن اپ کی وجہ سے جاب ایڈورٹائز نئی بلندیوں کو چھو گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق متعدد جاب ایڈورٹائز ریکارڈ بلند سطح پر ہیں، جن میں خاص طور پر پریژن آفیسرز، ڈینٹیسٹ، ویٹس اور سکافولڈرز کے اشتہارات کی تعداد ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے۔ ریکروٹمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ کنفیڈریشن (آر ای سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تقریباً 210,000 نئی ملازمتیں مشتہر کی گئیں، جس سے مجموعی تعداد 3.51 ملین ہوگئی۔ ریسرچ کے مطابق ہاسپٹلٹی سیکٹر میں منیجمنٹ رولز کے اشتہارات بشمول پبلیکنز، ریسٹورنٹس، کیٹرنگ منیجرز، ہوٹل اینڈ اکوموڈیشن منیجرز میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برطانیہ میں نومبر کے دوران ملازمتوں کے اشتہارات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آر ای سی نے کہا کہ کرسمس سے قبل بزنسز تیزی کے ساتھ عملے کی خدمات حاصل کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ آر ای سی چیف ایگزیکٹیو نیل کاربیری نے کہا کہ ہم کرسمس کے عروج کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملازمتوں کے اشتہارات میں اضافے میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظار کرناچاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اومی کرون ویرینٹ کی خبریں مارکیٹ کو کیسے متاثر کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسٹمرز کے اعتماد میں کسی بھی طرح کی کمی کا سب سے زیادہ نقصان ہاسپٹلٹی سیکٹر کو برداشت کرنا پڑے گا۔ اس ریسرچ ڈیٹا میں ہاسپٹلٹی سیکٹر میں منیجمنٹ رولز میں کمی کی جھلک کرسمس کیلئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کی تکمیل کے بعد نمایاں ہونے کے امکانات ہیں۔ بڑی بات یہ ہےکہ مارکیٹ میں اب بہت زیادہ امیدوار موجود ہیں اور فرمز کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ مسابقت کا سامنا کرنے والے عملے کو کس طرح اپنی جانب راغب کریں گے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...