لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہےکہ حکومت ناکام ہونے سے جمہوریت بدنام ہوئی۔لوگ حکومت اور اپوزیشن دونوں سے بری طرح مایوس ہیں ،قوم نے تعمیری سیاست کے سرخیل سیّد مصطفی کمال سے امید وابستہ کرلی ہے ۔عوام کی محرومیوں کے ڈانڈے وفاقی اورسندھ سمیت چاروں صوبوں کی حکومت سے جاملتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کے بوجھ سے سٹاک مارکیٹ بھی گر گئی اورسرمایہ ڈوب گیا،کاش سٹاک مارکیٹ کی بجائے بدعنوان اورناکام حکومت گر جاتی کیونکہ نااہل حکومت معیشت سمیت اداروں اورعوام کواٹھانے کی نیت اورسکت نہیں رکھتی۔حکمرانوں کے پاس آئینی مدت پوری کرنے کاجواز نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ نیاالیکشن پاکستان اورپاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گالہٰذاء شہرقائدؒ اورسندھ سمیت چاروں صوبوں کے عوام پی ایس پی کومینڈیٹ دیں۔عوام یاد رکھیں پی ٹی آئی ، پی پی اورمسلم لیگ (ن) کودوبارہ آزمانا بدترین حماقت ہوگی اورآئندہ انتخابات کے نتیجہ میں کوئی اتحادی حکومت ان کی فلاح کیلئے انقلابی اقدامات نہیں اٹھاسکتی ا س لئے پی ایس پی کی بھرپور کامیابی از بس ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کوہیوی مینڈیٹ کے ساتھ وفاق اورصوبوں کااقتدار سپردکریں اورپھر سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں ان کے ٹیم ممبرز کی کارکردگی دیکھیں۔ہماری قیادت اورجماعت پاکستانیوں کی توقعات پریقیناپورااترے گی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...