اوسلو( نیوز ڈیسک) ناروے کے وزیر خارجہ اینیکن ہیٹ فیلڈ نے کہا ہے کہ ناروے کے مفاد میں بہتر ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شمالی علاقوں کی دیکھ بھال خود کرے۔ ناروے کی لیبر پارٹی جو اس سال کے شروع میں ہی برسرِ اقتدار آئی ہے، چاہتی ہے کہ اتحادی ممالک کے طیارے اور جہاز روس کے قریب سرحدی علاقوں سے کچھ فاصلہ رکھیں۔ وزیر خارجہ سے براہ راست سوال کیا گیا کہ کیا حکومت امریکااور برطانیہ کے جہازوں اور طیاروں کو بھی روس سے دور رکھنا چاہتی ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ ناروے کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس بارے میں دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کی خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں نیٹو کو مداخلت نہیںکرنی چاہئے ہم سرحدی معاملات کو خود دیکھ سکتے ہیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...