اسٹاک ہوم ( نیوز ڈیسک) امریکا نے دیرینہ حریف روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں فوری واپس بلائے ، ورنہ اسے کسی بھی جارحیت کا خمیازہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت پابندیوں کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔ لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ہونے والی نیٹو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم یہ تو نہیں جانتے کہ صدر پیوٹن نے یوکرائن پر جارحیت کا فیصلہ کرلیا ہے یا نہیں، تاہم ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ روس کی تیاریاں ایسی ہیں کہ وہ مختصر وقت میں ایسا کرسکتا ہے۔ بلنکن نے کہا کہ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ہم روس کی جانب سے کی گئی کسی بھی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کریں گے ، جس میں وسیع اقتصادی پابندیاں بھی شامل ہوں گی جن سے ماضی میں اجتناب برتتے رہے تھے۔ ادھر سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں عالمی سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔ آرگنائزیشن فار سیکورٹی اینڈ کوآپریشن آن یورپ (او ایس سی ای) کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں عہدے داروں نے یوکرائن کے مسئلے پر خصوصی طور پر گفتگو کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو نے تھا کہ روس ان کی سرحدوں پر 90 ہزار فوجی تعینات کر چکا ہے ۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...