برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپ کے سینئر سفارت کاروں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ویانا میں جاری مذاکرات میں جوہری معاہدے کے مسودے کے 70 سے 80 فیصد امور پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ انہوں نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے لیکن ہم مصنوعی ڈیڈ لائن نہیں لگانا چاہتے۔ سفارت کاروں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جو امور طے پائے ہیں، وہ حتمی نہیں ہے اور اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یورپی طاقتیں اب بھی یہ چاہتی ہیں کہ ایران کے ساتھ بات چیت رواں سال جون میں جس مقام پر رکی تھی وہیں سے شروع کی جائے۔ اس کے علاوہ سفارت کاروں نے زور دیا کہ اگر ایران نے اس ہفتے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو مسائل کھڑے ہوں گے۔ ویانا میں 2015 ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔ یورپی یونین سے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سفارت کاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اس مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے لیے استعمال کیے جانے والے جدید سینٹری فیوجز کے بارے میں کیاکرے گا،تاہم بات چیت کے ادوار میں یہ موضوع بہت اہم ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران اور یورپ کے درمیان 2015 ء میں طے پانے والے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کا ساتواں دور پیر کے روز ویانا میں شروع ہوا تھا۔ 2018ء میں سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...