ژوب : میونسپل کمیٹی کی خالی نشست پر انتخابات مکمل، ستار مسیح کامیاب

04 اگست ، 2025

ژوب (نامہ نگار ) بلدیاتی ضمنی انتخابات کا مرحلہ پرامن طور پر مکمل میونسپل کمیٹی اقلیت کے جنرل کونسلر کی خالی ایک نشست پر مٹھا خان کاکڑ کاروان کے ستار مسحیح بھاری اکثریت سے کامیاب مدمقابل دونوں امیدوار ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات ابتدائی تفڈیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی اقلیت جنرل کونسلر کی خالی ایک نشست پر پرامن اطور پر پولنگ مکمل ہوئی پرائزیڈنگ افیسر روزی خان کے مطابق کل 37 میں سے 28 ووٹ کاسٹ ہوئی نتائج کے مطابق مٹھاخان کاکڑ کاروان کے آزاد امیدوار ستار مسیح تمام 28 ووٹ لیکر میونسپل کمیٹی کی جنرل کونسلر کی نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مدمقابل اے این پی کے عمانوایل مسیح اور آزاد امیدوار انور مسیح کوئی ووٹ حاصل نہ سکے پولنگ کے دوران کل 28 ووٹ کاسٹ ہوئے جو تمام کامیاب امیدوار نے حاصل کئے پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔