اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ (اج)پیر سے مغربی ہوائیں بھی شامل ہو جائیں گی، 4 سے 7 اگست کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 6 اگست ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، اور راجن پور میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، 5 سے 7 اگست کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی اور پنجاب کے شمال مشرقی اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
کوئٹہ بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین رکن بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر...
لورالائی بلوچستان میں حالیہ بدامنی خصوصاً ہنہ اوڑک اور زیارت میں دہشت گردی کے واقعات اور ان میں بے گناہ جانوں...
ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں اسسٹنٹ کمشنر پریم کمار اور ونگ کمانڈر سید واجد شاہ کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد...
کوئٹہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہحافظ محمد طارق کی صدارت میں بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں جوائنٹ...
ڈھاڈرڈھاڈر کے قریب ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی مرمت کے لیے درکار سامان متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نوشکی اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔...
کوئٹہنیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے دفتر میں پارٹی کے بانی رہنما شہید میر مولا بخش دشتی کی سولہویں برسی کی مناسبت...
ژوب مرکزی انجمن تاجران کے صدر باران خان کلیوال جنرل سیکرٹری حاجی محمد دین خروٹی سینئر نائب صدر حبیب الرحمٰن...