انقلاب، مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، 12سالہ یتیم بچہ جاں بحق

04 اگست ، 2025

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کے علاقے انقلاب میں مسلح افراد کے گھر پرحملے کے دوران زخمی ہونے والا یتیم بچہ جاں بحق ہوگیا جو ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔ تھانہ انقلاب پولیس کو 26جولائی کو زوجہ مجیب ساکن میاں گانو گڑھی موسیٰ زئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ بیٹی اور بھتیجے کے ہمراہ گھر میں موجود تھے اس دوران مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر اسلحہ کے بٹوں سے وار کیے اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں اس کا 12سالہ بھتیجا جنید ولد شمشادگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، پولیس کا کہناہے کہ زخمی بچہ گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے جبکہ مدعیہ نے گھر پر دھاوا اور فائرنگ کی دعویداری ملزمان عمران، جواد، حمود،عزیر، عبداللہ ودیگر پر کی ہے جس کے بعد ایف آئی آر میں قتل کا دفعہ شامل کردیا گیا ہے۔مقتول جنید کا والد کچھ عرصہ قبل جاں بحق ہوگیا تھا اور اس کی خالہ اس کی پرورش کررہی تھی۔