فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ڈیجیٹل کریک ڈاؤن جاری

04 اگست ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا ڈیجیٹل کریک ڈاؤن جعلی انوائسز میں ملوث افراد کی تلاش کیلئے آئی پی ایڈریسز کی چھان بین کا آغازذرائع کے مطابق ایف بی آرنے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث جعلی کمپنیوں اور اَن دیکھے مجرموں کی نشاندہی کے لیے ایک غیر معمولی اور بھرپور ڈیجیٹل کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت انٹرنیٹ پر فائل کی گئی مشتبہ سیلز ٹیکس ریٹرنز کے پیچھے استعمال ہونے والے آئی پی ایڈریسز کو ٹریس کیا جا رہا ہے، تاکہ فراڈ میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو یہ غیر معمولی اختیارات فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے دیے گئے ہیں اس اقدام سے ڈیجیٹل معیشت پر نہ صرف نظر رکھی جاسکے گی بلکہ قانونی طریقہ کار ر پورا نہ اترنے والوں کیخلاف مرحلہ وار کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔