حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، لیاقت لہڑی

04 اگست ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے خواتین کو ہنر مند اوربااختیا ربنا کر ہی معاشرتی ترقی کا خواب پورا کیاجا سکتا ہے خواتین ملکی آبادی کانصف ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیرپارک میں بلوچستان وومن بزنس فورم کے زیر اہتمام منعقدہ وومن ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان ریفارمز کے صدر ملک عرفان، بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل و دیگر نے بھی خطاب کیاقبل ازیں وومن ایکسپو میں خوردنی اشیا سمیت جیولری،کپڑوں ،ہینڈی کرافٹس و دیگر کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے مقررین نے کہا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر معاشرے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگاکسی بھی معاشرے میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی خواتین نے تمام شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے مقررین نے کہا کہ صوبے کی دستکاری اشیاء نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پسند کی جاتی ہیں اس شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی سطح پر مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔