راولپنڈی (نمائندہ جنگ) غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کاحکم دینے والے جرگے کے سربراہ سے کلاشن کوف برآمد کرلی گئی ، جبکہ قتل کے وقت سدرہ نے جوکپڑے پہن رکھے تھے پولیس نے وہ بھی قبضہ میں لے لئے ،ذرائع کاکہناہے کہ مقدمہ میں گرفتار ملزموں نے جرگے میں شریک مزید افرادکے نام بھی پولیس کوبتادئیے اور آئندہ چند روزمیں مزیدملزموں کی گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ گزشتہ ماہ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں 19سالہ سدرہ کو جرگے کے حکم پربے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا،اس مقدمہ کی تفتیش کے دوران جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان نے انکشاف کیاکہ سدرہ دختر عرب گل جومیری کزن تھی اور عثمان نامی لڑکے کے ساتھ فرار ہوکر مظفرآباد چلی گئی تھی جب وہ دیگرافرادکے ہمراہ سدرہ کولینے مظفرآباد پہنچے تومیں نے گاڑی میں کلاشنکوف رکھی ہوئی تھی جومیں نے عثمان وغیرہ کودکھاکر دھمکی دی کہ لڑکی کو ہم واپس لے جارہے ہیں اگرکسی نے آوازبھی نکالی توگولی ماردوں گا،ہم سدرہ کوگاڑی میں بٹھاکرساڑھے چار بجے صبح اپنے گھرفوجی کالونی پہنچے اور برادری کے فیصلہ کے مطابق غیرت کے نام پرسدرہ کوقتل کرکے نعش خفیہ طور پرچھتی قبرستان میں دفن کردی تھی ۔
کوئٹہ بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین رکن بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر...
لورالائی بلوچستان میں حالیہ بدامنی خصوصاً ہنہ اوڑک اور زیارت میں دہشت گردی کے واقعات اور ان میں بے گناہ جانوں...
ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں اسسٹنٹ کمشنر پریم کمار اور ونگ کمانڈر سید واجد شاہ کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد...
کوئٹہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہحافظ محمد طارق کی صدارت میں بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں جوائنٹ...
ڈھاڈرڈھاڈر کے قریب ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی مرمت کے لیے درکار سامان متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نوشکی اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔...
کوئٹہنیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے دفتر میں پارٹی کے بانی رہنما شہید میر مولا بخش دشتی کی سولہویں برسی کی مناسبت...
ژوب مرکزی انجمن تاجران کے صدر باران خان کلیوال جنرل سیکرٹری حاجی محمد دین خروٹی سینئر نائب صدر حبیب الرحمٰن...