صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہا

04 اگست ، 2025

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبہ کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم گرم اور مرطوب اورساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا،تا ہم شام اوررات میں ژوب ، بارکھان،کوہلو، خضدار ، مو سیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39،گوادر32، قلات32 ،تربت 36، سبی 42ا ورنوکنڈی میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج پیر کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب اورساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،تا ہم شام اوررات میں ژوب ، بارکھان ،کوہلو، خضدار ، مو سیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔