کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد اور تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے لیے منعقدہ 21 روزہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ یہ پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC، فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر FTDC، جامعہ میر چاکر خان رند سبی، اور جامعہ بلوچستان کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جامعہ میر چاکر خان رند سبی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ، تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز، جامعہ بلوچستان تھیں۔ ایڈووکیٹ عبد القدوس رجسٹرار، جامعہ میر چاکر خان رندسبی، نورالامین کاکڑ ڈائریکٹر FTDC اور ٹرینر محمد آصف محمد صادق سمالانی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد یوسف گل جناب نوید افتخار احمد ٹریننگ کوآرڈینیٹر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فیکلٹی ممبران، ٹرینرز اور شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے دوران تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس دیے گئے، جبکہ مہمانانِ خصوصی، ماہرین اور ٹرینرز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ اور پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اساتذہ کی مسلسل تربیت نہ صرف تدریسی عمل کو مضبوط کرتی ہے بلکہ جامعات کو بین الاقوامی تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ بھی کرتی ہے۔پروگرام کے دوران مختلف جامعات کے ماہر اساتذہ، تجربہ کار پروفیسرز اور وائس چانسلرز نے تدریسی حکمتِ عملی، تحقیق، نصاب سازی، قیادت، اور اعلیٰ تعلیم کے جدید رجحانات پر سیشنز دیے۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل کردہ مہارتوں کو اپنے اداروں میں بروئے کار لائیں گے اور علمی و تدریسی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔
کوئٹہ بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین رکن بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر...
لورالائی بلوچستان میں حالیہ بدامنی خصوصاً ہنہ اوڑک اور زیارت میں دہشت گردی کے واقعات اور ان میں بے گناہ جانوں...
ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں اسسٹنٹ کمشنر پریم کمار اور ونگ کمانڈر سید واجد شاہ کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد...
کوئٹہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہحافظ محمد طارق کی صدارت میں بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں جوائنٹ...
ڈھاڈرڈھاڈر کے قریب ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی مرمت کے لیے درکار سامان متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نوشکی اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔...
کوئٹہنیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے دفتر میں پارٹی کے بانی رہنما شہید میر مولا بخش دشتی کی سولہویں برسی کی مناسبت...
ژوب مرکزی انجمن تاجران کے صدر باران خان کلیوال جنرل سیکرٹری حاجی محمد دین خروٹی سینئر نائب صدر حبیب الرحمٰن...