5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا

04 اگست ، 2025

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگاجس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضےکی مذمت کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیاجائے گا 5 اگست 2019ء کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی الگ ریاستی حیثیت ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی ریاست سے بے دخل کرنے کی سازش کی جس کے بعد وادی میں مظاہروں کے ڈر سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔