پی ایچ اے کا پارکس میںنو سموکنگ پر عملدرآمد کرنیکا فیصلہ

04 اگست ، 2025

لاہور (اے پی پی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے شہر کے تمام عوامی پارکس کو مکمل طور پر نو سموکنگ زون قرار دیا ہے اور اس فیصلے پر موثر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کی ہدایت پر لاہور کے پارکس کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرونی مقامات پر "نو سموکنگ" کے واضح سائن بورڈز نصب کیئے جا رہے ہیں۔