اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاکستان اورایران کادوطرفہ تجارت سالانہ آٹھ سے دس ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق ہے لیکن عملی طور پر امریکی پابندیاں اس ہدف کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایک طرف پاکستان کاایران سےدرآمدات پرہر گزرتےسال کےساتھ انحصارمیں مسلسل اضافہ ہورہاہےتو وہیں دوسری طرف امریکی پابندیوں کے باعث ایران کے لیےپاکستانی برآمدات نہ ہونے کےبرابر ہیں۔مالی سال دو ہزار انیس، بیس سے لیکر مالی سال دو ہزار تئیس،چوبیس تک کے پانچ سال کے دوران ایرانی کے لیےمجموعی پاکستانی برآمدات محض ایک لاکھ تیس ہزار ڈالرز رہیں۔اسی دوران دو سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر بھی رہیں تھیں جبکہ صرف گذشتہ ایک سال میں ایران سے پاکستانی درآمدات ایک ارب بائیس کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں ۔ گذشتہ6 سال کےدوران پاکستان کی ایران سےدرآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں-حکومتی ذرائع کےمطابق مالی سال 2024۔25 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز،مالی سال 2023۔24 میں ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اورمالی سال2022۔23میں ایران سے پاکستان کی درآمدات88کروڑڈالرز تھیں-اسی طرح مالی سال2021۔22میں ایران سے درآمدات کاحجم77 کروڑ38لاکھ ڈالرزاورمالی سال2020۔21میں پاکستان کی ایران سےدرآمدات 51کروڑ 86لاکھ ڈالرزتھیں جبکہ مالی سال2019۔20 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کاحجم44 کروڑ ڈالرز تھا-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019۔20 سے لیکر 2023۔24تک کے5برسوں میں ایران کےلیے پاکستان کی مجموعی برآمدات محض ایک لاکھ 30 ہزارڈالرز تھیں-ذرائع کے مطابق مالی سال 2023۔24 میں ایران کےلیےپاکستانی برآمدات20ہزار ڈالرز تھیں اورمالی سال2022۔23 میں ایران کے لیےپاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالرزتھیں-ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020۔21 اور2021۔22 میں ایران کے لیےپاکستانی برآمدات صفر تھیں جبکہ مالی سال2019۔20میں ایران کے لیےپاکستانی برآمدات صرف10ہزار ڈالرزتھیں-حکومتی ذرائع کے مطابق کہ امریکی پابندیوں کےباعث بینکنگ چینلز کانہ ہوناایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں رکاوٹ کی بڑی وجہ رہی ہے۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...