پشاور (ارشد عزیز ملک )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ کہاہے کہ میں پاکستان سے باہر نہیں جائوں گا پاکستان میں ہی رہوں گا۔ انہوں نے ڈیل کرنی ہوتی تو کرلی ہوتی یہ سب مفروضے ہیں نئے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں یہ سب احتجاجی تحریک کو نقصان پہنچانے کے لیے کئے جاتے ہیں-وہ جنگ سے خصوصی بات چیت کررہے تھے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی بیرون ملک جانے کی کوئی خواہش ظاہر کی اورنہ ہی کبھی یہ بات کی ہے اور نہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا ہے کہ کبھی وہ پاکستان چھوڑکر جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے عمران خان کی حکومت ہے اورعمران خان کا مینڈیٹ ہے اورانشاء اللہ میں پوری کوشش کررہا ہوں کہ خان کے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کردارادا کروں ۔
کراچی پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر سرپلس میں چلا گیا ،اسٹیٹبینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ...
اسلام آباد پاکستان میں تعینات بھارت کی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر گیتیکا سریواستو اپنی مدتِ ملازمت...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...
اسلام آباد روسی میڈیا نے امریکہ ایران امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی ایران معاہدے کی مخالفت پر صدرٹرمپ اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی پر غور کرنے لگے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور...
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ صنعت و حرفت کے لیے ترقیاتی مد میں4.2 بلین اور غیر ترقیاتی مد...
کراچیپاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...